بنگلورو،5؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)آسٹریلیا ئی اسپن گیندباز ناتھن لیون خوش ہیں کہ انہوں نے وراٹ کوہلی کا وکٹ حاصل کیا ،لیکن ساتھ ہی کہا کہ ہندوستانی کپتان نے آج یہاں دوسرے ٹسٹ کے پہلے دن اپنی غلطی سے وکٹ گنوایا ۔آف اسپنر لیون نے کل 50رن دے کر آٹھ وکٹ حاصل کر کے اپنے کیریئر کا بہترین مظاہرہ کیاتھا ۔انہوں نے کہا کہ کوہلی نے غلطی کر کے محض 12رنوں پر آؤٹ ہوگئے جس سے آسٹریلیا نے ہندوستانی ٹیم کو پہلی اننگ میں محض 189رن پر سمیٹ دیا۔لیون نے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد کہاکہ ہر کوئی بہترین مقابلہ کرنا چاہتا ہے اور وہ(کوہلی)دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہے، اگر آپ ڈیل اسٹین کے الفاظ میں کہو گے تو وہ یقینی طور پر اسپنروں کا مکھیا ‘ہے، اس لیے کوہلی کا وکٹ حاصل کرنا واقعی بہت اچھا تھا۔انہوں نے کہاکہ آج اس کا(کوہلی)کا وکٹ حاصل کرنا حیرت انگیز تھا ، لیکن ہم جانتے ہیں کہ یہ سیریز بڑی ہے اور یہ لمبی ہوگی،ہمیں اس کے واپسی کی امید ہے۔کوہلی کے لنچ کے بعد سیشن میں آؤٹ ہونے کے طریقے کے بارے میں پوچھنے پر لیون نے کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ پہلے میچ میں بھی اس کی غلطی تھی اور آج بھی ایسا ہی تھا، اس گیند میں کچھ بھی خاص نہیں تھا، لیکن جیسا کہ میں نے کہا کہ وراٹ عالمی معیار کا کھلاڑی ہے اور ہم اس کی واپسی کی توقع کر رہے ہیں،ہم خوش قسمت رہے کہ آج یہ کارگر رہا اور آسٹریلیا کے لیے اچھا دن ثابت ہوا ۔